پشاور (بیورو رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے بلدیاتی انتخابات کراکر پارٹی منشور کے مطابق اختیارات نچلی سطح پر منتقل کردیئے ہیں ، نئے بلدیاتی نظام میں مسئلے پیدا ہونگے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان مسائل پر قابو پالیا جائیگا تاریح میں سب سے زیادہ اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو ہماری حکومت نے دیئے ۔ چند مفاد پرست افراد بلدیاتی نظام کو ناکام بنانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں جسکو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ وہ یہاں قیوم سٹیڈیم میں ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن میں تقریر کررہے تھے ۔اس دوران بلدیاتی نمائندوں نے پلے کارڈز اٹھا کر اعزازیہ نا منظور نامنظور کے نعرے لگانے شروع کر دیئے جس پر عمران خان انتہائی جذباتی ہو گئے انہوں نے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے مخاطب ہو کر کہا اللہ تعالیٰ نے آپ کو قوم کی خدمت کا موقع دیا ہے لیکن لوگ اس موقع کو ضائع کرنا چاہتے ہیں۔خیبر پی کے کے بلدیاتی نمائندوں کے پاس اس وقت پاکستان کا بہترین نظام موجود ہے لیکن آپ اپنے ذاتی مفاد کے لئے نعرے لگا کر احتجاج کر رہے ہو انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات اس لئے کرائے ہیں کہ اس میں منتخب ہونے والے نمائندے عوام کی خدمت کریں اسکا یہ ہرگز مطلب نہیں اپنے مفادات کیلئے نعرے بازی کی جائے۔ اور صرف اپنی ذات تک محدود رہیں۔ انہوں نے نمائندوں پر واضح کیا حکومت کی تعریف کے بجائے دو تین سو لوگ مجھے پلے کارڈ دکھا رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا خیبر پی کے بلدیاتی نظام کا پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے کہ یہ ایک بہترنظام ہے بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کیلئے اپنامثبت کرداراداکریںتوحکومت ان کابھرپورساتھ دے گی اوراس نظام کی راہ میںآنے والی رکاوٹوںکوذاتی نہیںبلکہ اجتماعی مفادات کی خاطردورکرنے کیلئے ہرممکن کوششیںکی جائے گی کیونکہ بلدیاتی نظام پی ٹی آئی کیلئے نہیںلاگوکیاگیا بلکہ یہ نظام عوام کی بے لوث خدمت کے جذبہ سے سرشارہونے کیلئے بنایاگیاجوملک اورصوبہ کی تاریخ کاپہلانظام ہے جس میںحکومت نے اپنے اختیارات اورفنڈزویلج،تحصیل اورٹائون سمیت ضلعی ناظمین کے حوالہ کرکے ثابت کردیاہے کہ موجودہ حکومت حقیقت میںصوبہ کے عوام کوسہولیات فراہم کرنے میںسنجیدہ ہے۔صباح نیوز کے مطابق عمران خان کے خطاب کے دوران تحصیل ناظمین نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے احتجاج شروع کر دیا۔ شور شرابہ ہوا تو پی ٹی آئی چیئرمین جذباتی ہو گئے۔ اور ان پر برس پڑے اور کہا بلدیاتی نظام تحریک انصاف کے لئے نہیں بلکہ خیبر پی کے کی عوام کے لئے ہے، جو سمجھتے ہیں احتجاج کے ذریعے مجھ پر دباو ڈال سکتے ہیں وہ اپنی غلط فہمی دور کرلیں۔