اسلام آباد (نوا ئے وقت نیوز) سابق صدر پرویز مشرف اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سنگین غداری کیس میں سماعت کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خصوصی عدالت کا سربراہ مقرر کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق چیف عبدالحمید ڈوگر کی اپیل کی سماعت کی ۔ سماعت میں سنگین غداری کیس میں ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاور علی بھی خصوصی عدالت کا حصہ ہیں۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی سربراہی میں خصوصی عدالت آج سنگین غداری کیس کی سماعت کرے گی۔ وفاقی حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خصوصی عدالت کا جج مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ خصوصی عدالت کے سربراہ مقرر
Mar 08, 2016