واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں، ہم طالبان کے امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔ امن مذاکرات کا مقصد معاہدے تک پہنچنا ہے۔ پاکستان نے امن مذاکرات کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے، امریکی حکومت کی پاکستان کے ساتھ سنجیدہ بات چیت ہوئی۔ دہشت گردی اور دہشت گرد حملوں سے پاکستان سے زیادہ کوئی متاثر نہیں ہوا۔ طالبان مذاکرات سے انکار کرتے رہے تو امریکی فوج رکھیں گے اور افغان فورسز کو ٹریننگ بھی دیں گے۔