مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پرچم جلانا قابل اعتراض ہے نہ ملک مخالف نعرے لگانیوالوں کو غدار قرار دے سکتے ہیں: رکن پارلیمنٹ پپویادیو

پٹنہ (اے پی پی) بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے جن ادھیکار پارٹی کے سربراہ اور لوک سبھا کے پانچ مرتبہ منتخب ہونے والے رکن راجیش رنجن المعروف ’’پپو یادیو‘‘ نے کہا ہے کہ کشمیری نہیں بلکہ ہندو رشی اور گرو قوم کے اصل مخالف ہیں، غریب عوام ان کے ہاتھوں استحصال سے بچنے کیلئے مندروں میں نہ جائیں۔ مادھو پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بھارتی پرچم جلانا قابل اعتراض ہے نہ ہی بھارت کے خلاف نعرے لگانے کو غدار قرار دیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ راجیش رنجن کو گذشتہ سال بہترین کارکردگی کا حامل رکن پارلیمنٹ بھی قرار دیا گیا۔ وہ اپنے علاقہ میں بے حد مقبول ہیں۔

ای پیپر دی نیشن