لاہور (صباح نیوز) ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر خالد رانجھا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیب اور دیگر آئینی اداروں کی خودمختاری اور اختیارات کے تحفظ کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ اس موقع پر شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت اپنے آپ کو بچانے کیلئے نیب کے اوپر غیرآئینی طریقے سے ایک اور ادارہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے جس کی ہم مخالفت کرتے ہیں۔ ہماری پارٹی اس مقصد کو سمجھتے ہوئے یہ واضح کر دینا چاہتی ہے کہ ایسا اقدام بدنیتی پر مبنی ہو گا، ہمیں یا ہماری پارٹی کو نیب سے کسی قسم کا کوئی خطرہ ماضی میں تھا نہ اب ہے۔ بطور ادارہ نیب کی خودمختاری برقرار رہنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب ایک اچھا ادارہ ہے اسے مضبوط کرنا چاہئے لیکن حکومت کا اس ادارے کے اوپر ادارہ بنانے کا کوئی جواز نہیں۔
شجاعت