بےنظیر پر حملے کی سازش اکوڑہ خٹک میں کی گئی، بہت سی شہادتیں موجود ہیں ڈی آئی جی مالا کنڈ کا عدالت میں بیان

براولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم محترمہ بےنظیر بھٹو قتل کیس میں ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد آزاد کا بیان قلمبند کرکے سماعت 14مارچ تک ملتوی کر دی۔ پےر کے روز عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو ڈی آئی جی مالا کنڈ محمد آزاد خان موجود تھے جنہوں نے اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے بتایا کہ لیاقت باغ کے مقام پر ہونے والے خودکش حملہ کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کا بیان واشنگٹن جا کر قلم بند کیا، بےنظیر بھٹو پر حملہ کرنے کی سازش اکوڑہ خٹک میں کی گئی، سازش کو کیسے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ریکارڈ دیکھ کر سب کچھ بتا سکتا ہوں اس حوالے سے بہت سی شہادتیں موجود ہیں، محترمہ بےنظیر بھٹو کے گاڑی سے باہر نہ نکلنے کی ذمہ داری میجر امتیاز پر تھی، ڈی آئی جی نے بیان میں بتایا کہ محترمہ کا بیگ جس میں بلیک بیری موبائل سمیت دیگر اشیاءتھیں وہ قبضہ میں لے کر ایف آئی اے کی تحویل میں دیں جو تفتیش کا حصہ ہیں جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم آئندہ تاریخ پیشی پر جرح کریں گے۔ عدالت نے سماعت کے دوران ڈی ایس پی شعیب کے بیان پر جرح مکمل ہونے پر فارغ کر دیا۔ دریں اثناءایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی طاہر عباس سپرا نے تھانہ ائرپورٹ کے صابرہ بی بی قتل کیس میں دو گواہان کے بےان رےکارڈ کرکے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔

ڈی آئی جی بیان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...