گوجرانوالہ: ناشتہ بنانے کے دوران سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی جھلس گئے خاتون کی حالت تشویشناک

Mar 08, 2016

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ناشتہ بنانے کے دوران گھر میں سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی بری طرح جھلس گئے۔ بتاےا گےا ہے کہ ڈیلٹا روڈکے علاقہ محلہ طارق آباد میں محنت کش کی بیوی بلقیس بی بی ناشتہ تیار کر رہی تھی اس دوران اچانک گیس لیکج کے باعث سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آگ لگنے سے خادم حسین اور بلقیس بری طرح جھلس گئے۔ ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کےا جہاں سے حالت مزےد بگڑ جانے پر بلقیس بی بی کو لاہور ریفر کردیا گیا۔
گوجرانوالہ / سلنڈ دھماکہ

مزیدخبریں