لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے دہشت گردی کے شکار افراد کو بروقت امداد فراہم کرنے کیلئے آرڈیننس جاری کر دیا۔ آرڈیننس کے مطابق دہشت گردی کے شکار افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔ زخمی یا معذور ہونے کی صورت میں پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیا جائیگا۔ دہشت گردی کے واقعہ میں ٹرک اور گاڑی تباہ ہونے کی صورت میں پانچ لاکھ روپے دئیے گے۔ کار، جیپ، رکشہ تباہ ہونے پر دو لاکھ روپے ملیں گے جبکہ جزوی نقصان پر چالیس ہزار روپے ملیں گے۔ مویشیوں کے جانی نقصان پر مددملے گی جبکہ گھر تباہ ہونے کی صورت میں پانچ لاکھ روپے اور جزوی نقصان پر ایک لاکھ روپے ملیں گے۔
آرڈیننس جاری