جدہ (نوائے وقت نیوز) کسویٰ فیکٹری کے کارکنان کی ایک ٹیم غلافِ کعبہ کی صفائی اور نگرانی پر مامور ہے۔ اس ٹیم کا طبی سٹاف پاکستانی ہے ۔خلیجی اخبار ’العربیہ‘ کے مطابق مکہ مکرمہ میں قائم کسویٰ فیکٹری نے مسجد الحرام میں چوبیس گھنٹے غلاف کعبہ کی صفائی اور نگرانی کے لئے دو، دو ارکان پر مشتمل چار ٹیمیں مقرر کررکھی ہیں۔ کسویٰ فیکٹری میں کام کرنے والا تمام عملہ سعودی ہے اور صرف ان ہاﺅس ڈاکٹر غیرملکی ہیں اور وہ پاکستانی شہری ہیں۔
طبی عملہ