سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کو حساس دفاعی آلات برآمد کئے جا رہے ہیں: قائمہ کمیٹی دفاع

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے دفاعی پیداوار کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بنے ہوئے حساس دفاعی آلات مصر، نائیجیریا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا اور سری لنکا کو برآمد کئے جا رہے ہیں۔ مجلس قائمہ کا اجلاس صدر مجلس خواجہ منصور سہیل کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈی نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک پنجاب کی 16 جیلوں میں جیمرز نصب کئے ہیں۔ حیدر آباد اور کراچی کی جیلوں میں بھی جیمرز نصب کئے ہیں۔ پنجاب کی مزید 16، سندھ کی 3 جیلوں میں جیمرز نصب کئے جائیں گے۔ شرکاءنے نشاندہی کی کہ جیمرز لگنے سے جیلوں کے قریب رہائشی علاقوں میں موبائل نیٹ ورکس کام نہیں کر رہے تاہم وزیر دفاع پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ جیلوں کے اندر کمیونیکیشن مکمل طور پر روکنے کے لیے جیمرز کو ہائی موڈ پر رکھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سری لنکا میں دہشتگردی سے کامیابی سے نمٹنے میں این آر ٹی سی کی مصنوعات کا اہم کردار رہا۔ بھارت نے مقامی صنعت کے فروغ کیلئے بجٹ میں چھبیس ارب ڈالر مختص کئے ہیں ہماری مقامی صنعتوں کو پیسے دیئے جائیں تو یہ بھی چل سکتی ہیں۔
دفاعی آلات

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...