کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے سفاری پارک کی جھیل میں 12 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمر کی نعش 6 گھنٹے بعد جھیل سے نکال لی گئی۔ بچے کا تعلق ہزارہ گوٹھ سے تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق بچے کی گیند جھیل میں گر گئی جسے نکالنے کے دوران وہ جھیل میں گر گیا۔
بچہ ڈوب گیا