لاہور+ قصور+ جھنگ (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور میں 22 سالہ خاتون نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ شاہدرہ ٹا¶ن عباس نگر کی 22 سالہ سونیا کی شادی 2 سال قبل گوجانوالہ کے خضرت حیات سے ہوئی تھی ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی۔ چند وز قبل سونیا اپنے والدین کے گھ رہنے آئی تھی گذشتہ رات جب گھر میں سب افراد سو گئے تو سونیا نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مرد خانے جمع کرا کر تفتیش شروع کر دی۔ قصور کے نواحی گاﺅ ں جوڑا میں شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاکی پر دلبرداشتہ ہو کر بلیچ پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے،ذرائع کے مطابق اکرم کا اپنی بیوی شبانہ بی بی کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا، روز روز کے لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر شبانہ بی بی نے گھر میں پڑا بلیچ پی لیا جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی، اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ علاوہ ازیں جھنگ کی بستی دیوان والی کے 60 سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں رسی ڈال کر خود کشی کر لی۔ فتح شیر نے اس وقت گلے میں رسی ڈال کر خود کشی کر لی جب اسکی بیوی اور 11 سالہ بیٹا بلاول ڈسٹرکٹ ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے گئے ہوئے تھے۔
خودکشیاں