فرید آباد (نیوز ڈیسک) مودی کابینہ کی وزیر تعلیم و سماجی ترقی سمرتی ایرانی کے قافلے کی کار کو ٹکر سے کار میں سوار ڈاکٹر ہلاک جبکہ اسکا بھتیجا شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ نئی دہلی کے قریب ہریانہ کے ضلع فرید آباد میں جمنا ایکسپریس ہائی وے پر ہوا سمرتی ایرانی نئی دہلی سے کواڈ کے ہمراہ جالندھر جا رہی تھیں۔ ڈاکٹر کی بیٹی نے بعدازاں صحافیوں سے ہسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور اس کی والدہ ہاتھ جوڑ کر سمرتی ایرانی سے مدد کی درخواست کرتے رہیں مگر جائے حادثہ پر موجود مرکزی وزیر ٹس سے مس نہ ہوئی اور میرے ڈاکٹر والد اور کزن کو ہسپتال پہنچانے کی بجائے تڑپتا چھوڑ کر وہاں سے چلی گئی دلت طالب روہت ویمیولا کی خودکشی اور لوک سبھا میں آئے روز جھگڑوں سے سمرتی ایرانی آجکل ویسے ہی خبروں میں ان ہیں اس نئے واقعہ میں انکے اس سفاکانہ رخ سے سوشل میڈیا پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سمرتی ایرانی
بھارتی وزیر سمرتی ایرانی نے ڈاکٹرکو گاڑی تلے کچل کر مار ڈالا
Mar 08, 2016