ابو جا (بی بی سی )نائجیریا کی فضائیہ کے ایک سابق سربراہ پر الزام ہے کہ انہوں نے فضائیہ کے خزانے سے دو کروڑ ڈالر چرائے اور اس رقم سے ایک پرتعیش مینشن خریداتاہم فضائیہ کے(ر) چیف مارشل ایلکس بادے نے الزامات سے انکار کیا ہے۔چیف مارشل ایلکس بادے کو دو سال قبل ہی نائجیریا کے دفاع کا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔بی بی سی کے نامہ نگار مارٹن پیشینس کا کہنا ہے کہ مسٹر بادے کا نام ان کئی افسران کی فہرست میں ایک اضافہ ہے جن پر الزام ہے کہ انھوں نے ملک کی مسلح افواج سے اربوں ڈالر چوری کیے ہیں۔ایلکس بادے پر الزام ہے کہ انھوں نے فضائیہ سے چرائے ہوئے پیسوں سے دارالحکومت ابوجا میں ایک بڑا گھر خریدنے کے علاوہ کئی دیگر مکانات اور عمارتیں بھی خریدیں۔ مبینہ طور پر دس لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم ان کے ایک گھر سے بھی برآمد ہوئی تھی۔