کابل (نیٹ نیوز) افغان حکومت نے تاجکستان کی سرحد پر مزید چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ہنگامی انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ یاد رہے گزشتہ روز افغانستان سے تاجک سرحد عبور کرکے ملک میں داخلے کی کوشش پر جھڑپ میں 2 افراد مارے گئے تھے۔
جن کے بارے میں تاجکستان کے حکام نے کہا تھا یہ دہشت گرد گروپوں کے ارکان یا پھر سمگلرز ہیں۔ چند روز قبل تاجک حکومت نے انٹیلی جنس سربراہ کو بھی تبدیل کر دیا تھا۔
سمگلرز سے نمٹنے کیلئے تاجک‘ افغان سرحد پر مزید چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ
Mar 08, 2016