مانسہرہ(نوائے وقت رپورٹ) مانسہرہ، سوات، چترال، اپر و لوئر دیر، بٹگرام اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.1 تھی اور اسکا مرکز مانسہرہ کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔
زلزلہ
مانسہرہ، سوات، چترال، بٹگرام اور گردونواح میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس
Mar 08, 2016