لندن (بی بی سی) امریکہ میں جاری صدارتی انتخابات کی نامزدگی کی دوڑ میںریپبلکن صدارتی امیدواروں کے بھونڈے فقرے، اوچھے اشارے اور مناظر دیکھ کر سامعین شرمندہ ہوگئے۔ اب تک ہمیں تحقیر، جنسی اشارے کنائے اور بھونڈے فقروں سمیت بہت کچھ سننے کو مل چکا ہے۔ ٹی وی پر ریپبلکن امیدواروں کے درمیان تازہ ترین مناظرہ دیکھنے والے کچھ والدین اپنے بچوں کے سامنے بیٹھے ہوئے قدرے شرمندگی کا شکار ہو رہے تھے۔ ان والدین کی بے چینی اسی وقت شروع ہو گئی تھی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے مباحثے کے دوران اچانک اپنے ہاتھوں کے بارے میں بات کرنا شروع کر دی اور ساتھ ہی اوچھی بات بھی کر دی۔ اس کا پس منظر یہ ہے کہ 1980ءکی دہائی میں ایک رسالے نے لکھ دیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ’چھوٹی چھوٹی انگلیوں والے بازاری اور اوچھے شخص‘ ہیں۔ اس مناظرے سے پہلے بھی والدین کی بڑی خاصی تعداد نے یہ سوچنا شروع کر دیا تھا کہ آیا انتخابی مہم کے دوران ہونے والی سیاسی گفتگو اور مناظرے اس قابل ہیں کہ انہیں چھوٹے بچوں کو دیکھنا چاہئے؟ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ خاتون صحافی اور جسمانی حوالے سے ایک رپورٹر کا مذاق بھی اڑا چکے تھے اور دیگر صدارتی امیدوار ایک دوسرے کو زیادہ پسینہ آنے اور ’گیلی پینٹوں‘ کے طعنے دے چکے تھے۔
صدارتی امیدوار
خ