میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہناتھا کہ پرائیویٹ اسکول فیس میں اضافہ کرناچاہتےہیں. ہڑتال ناکام ہو چکی. صوبے میں ستانوے فیصد سکول کھلے رہے. مالکان کوفیس میں اضافہ نہیں کرنےدیں گے. آج زیادہ اسکول کنفیوژن کی وجہ سےبند رہے. انہوں نے کہا کہ چندمہنگےاسکولوں نےمسئلہ بنایا.تعلیم کےنام پرسیاست اورکاروبارنہیں ہونےدیں گے. حکومت تعلیم کےنام پر کسی کی اجارہ داری قائم نہیں ہونے دےگی . فیسوں میں اضافے کی شکایت والدین نے کی ہے. پرائیویٹ اسکولوں کا5 سال کا آڈٹ ہوتو1 سے 2سو فیصد تک فیسوں میں اضافہ سامنے آئیگا. ابھی تک کسی اسکول کےخلاف کارروائی نہیں کی .صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کے متعلق ویڈیوایف آئی اےنےجھوٹی قراردےدی . ویڈیوکوسیاسی رنگ دیاگیا. میراکیس عوام اوراللہ کی عدالت میں ہے. انہوں نے کہا کہ پوائنٹ اسکورنگ سےنیب پرسوالیہ نشان ہے. نیب بلیم گیم اورپوائنٹ اسکورنگ نہ کرے. میٹروبنتےوقت بھی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نےانکوائری کی تھی.