لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) وزیر اعظم نواز شریف نے اپنا کہا سچ ثابت کردیا، قومی باکسر محمد وسیم کو 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نواز دیا۔ محمد وسیم نے سلور فلائی ویٹ چیمپئن شپ جیتی تھی ، تین ماہ پہلے 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم کی منظوری دی تھی۔ محمد وسیم امریکہ میں ٹریننگ کر رہے ہیں اس لیے رقم ان کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کی گئی۔