جامعہ نعیمیہ کی 64ویں سالانہ تقریبات بین المدارس مسابقہ حسن قرا¿ت کا انعقاد

Mar 08, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ نعیمیہ کی64ویںسالانہ تقریبات کے حوالے سے تیسرے روز ”بین المدارس مسابقہ حسن قرا¿ت“کاانعقاد کیا گیا۔جس میں جامعہ رحمت کے قاری غلام مجتبیٰ نے اول پوزیشن،جامعہ ہجویرہ کے قاری محمداسدنے دوسری اورجامعہ فخرالعلوم کے قاری سجاد نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی ۔مجموعی طورپر17مدارس کے طلبہ نے حصہ لیا۔پروگرام کی صدارت قاری برخوردار سدیدی نے کی جبکہ پروگرام میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ راغب حسین نعیمی ،قاری محمدشکیل،قاری لیاقت علی نعیمی،قاری ذوالفقار ،قاری غلام مصطفی ،قاری مظفرقادری،ڈاکٹر محمدسلیمان قادری،مفتی غلام مرتضی نقشبندی دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں