”کرپشن ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، خواتین آج بھی بے پناہ مسائل کا شکار ہیں“

Mar 08, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن بچاﺅ نہےں ”کر پشن مکاﺅ “پالےسی اختےار کر نا ہوگا ورنہ ملک ترقی نہےں کر سکتا ‘ملک مےں اداروں کی مضبوطی ہی ترقی اور خوشحالی ضمانت ہے ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں پاکستان نے سب سے زےادہ قر بانےںد ےں ۔ پاکستان تحرےک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے خواتےن کے عالمی دن کے موقع پرکہا ہے کہ آج پاکستا نی خواتےن معاشرے مےں بے پناہ مسائل کا شکار ہے موجودہ حکومت نے خواتےن کے مسائل کے حل کے لےے عملی طور پر کچھ نہےں کےا۔سر براہ میڈیا سیل تحرےک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ملک اور قوم کو لوٹنے کے سواکچھ نہیں کر رہی غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہےں۔تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ 10 ارب ڈالرمنی لانڈرنگ کی نذرہوجاتے ہیں۔

مزیدخبریں