لاہور (خصوصی رپورٹر) اسلام نے عورت کو بحیثیت ماں، بیوی،بیٹی اور بہن کے بہت بلند مقام عطا کیا ہے۔ قائداعظمؒ خواتین کا بہت احترام کرتے اور انہیں زندگی کے ہر شعبے میں کام کرتا دیکھنے کے خواہشمند تھے۔بدقسمتی سے ہمارے ہاں آج بھی خواتین فرسودہ رسومات کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں۔ان خےالات کا اظہار مقررین نے اےوانِ کارکنانِ تحرےک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں عالمی ےوم خواتےن کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی نشست بعنوان ”پاکستان میں خواتین کو درپیش مسائل.... چیلنجزا ور امکانات“ کے دوران کےا۔ نشست کی صدارت تحریک پاکستان کی گولڈ میڈلسٹ کارکن بیگم خالدہ منیر الدین چغتائی نے کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹرہوم نیٹ پاکستان ام لیلیٰ،ریذیڈنٹ ڈائریکٹر عورت فاﺅنڈیشن ممتاز مغل ، کنوینر ما درملتؒ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر پروین خان،تجزیہ نگارسلمان عابد،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتےن‘ شالےمار لاہور پروفیسر شہناز ستار، ڈاکٹرعارفہ صبح خان، عبداللہ ملک، کنول نسیم، ڈاکٹر سعدیہ بشیر، نائلہ عمر، ڈاکٹر عاصمہ راﺅ، پروفےسر فرےحہ پروےز‘ حمےرہ احمد‘ شازےہ بشےر، اساتذہ¿ کرام، طالبات اور مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی خواتین بڑی تعداد میں موجود تھےں۔ تلاوت کلام پاک اورنعت رسول مقبول پڑھنے کی سعادت بالترتیب صومیہ سمیرا اورفضیلت اکرم نے حاصل کی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض کنوینر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ شعبہ¿ خواتین بیگم مہناز رفیع نے انجام دیے۔ بیگم خالدہ منیر الدین چغتائی نے کہا کہ آپ معاشرہ کی تنگ گلیوں میں جا کر دیکھیں کہ ہماری عورت کتنی مجبور و مظلوم ہے بیگم مہناز رفیع نے کہا کہ خواتین نے اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے بہت جدوجہد کی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر پروین خان نے کہا کہ نبی کریم نے عورتوں کو ان کے حقوق دیے اور اسلام نے عورت کا مقام بلند کردیا ۔