افغانستان میں خواتین صحافیوں کے تحفظ کیلئے سنٹر قائم کردیا گیا

کابل (اے ایف پی) عالمی تنظیم رپورٹرز ودآئوٹ بارڈرز نے افغانستان میں خواتین صحافیوں کے تحفظ کیلئے سنٹر قائم کردیا۔ شام کے بعد کام کرنے کے حوالے سے یہ دوسرا بڑا خطرناک ملک ہے۔ سنٹر کی صدر فریدہ نکژاد نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے کہا اس کا مقصد حکومت کو اس حوالے سے آگاہ کرنا ہے کہ وہ خواتین صحافیوں کو کام کرنے کے بہتر حالات مہیا کرے اور تحفظ دے۔ ہم چاہتے ہیں وار زون میں ان کے حقوق اور جسمانی تحفظ کیلئے سپورٹ حاصل کی جائے۔ سکیورٹی اور جنسی ہراساں کرنا بڑے چیلنجز ہیں۔ بڑے شہروں میں 400 خواتین صحافی کام کررہی ہیں۔ 2002 سے لیکر 4 خواتین صحافیوں کو رشتہ داروں نے قتل کردیا۔ 2016 میں 13 قتل ہوئیں۔ 10 کی ہلاک کے پیچھے طالبان کا ہاتھ تھا۔

ای پیپر دی نیشن