کیب سروس کیس: حکومت ٹرانسپورٹ مافیا کے دبائو میں آکر فیصلہ نہ کرے‘ سندھ ہائیکورٹ

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے آن لائن کیب سروس سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ مافیا کے دبائو میں آکر کوئی فیصلہ نہ کیا جائے‘ عدالت نے صوبائی حکومت اور نجی ٹیکسی کمپنیوں کو معاملات نمٹانے کے لئے 5 اپریل تک مہلت بھی دے دی۔ سندھ ہائیکورٹ میں آن لائن کیب سروس کریم ٹیکسی سروس کے وکیل نے بتایا کہ وہ متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اور توقع ہے جلد مفاہمت کی یادداشت تیار ہو جائے گی۔ اس موقع پر عدالت نے حکومت کے وکیل کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ٹرانسپورٹ مافیا کے دبائو میں آکر کوئی فیصلہ نہ کیا جائے‘ آن لائن کیب سروس اچھی ہے تاہم اسے ریگولیٹ ہونا چاہئے‘ عوام کو دستیاب سہولت کے خلاف کوئی کریک ڈائون نہیں چاہتے۔ عدالت نے حکومت اور نجی ٹیکسی کمپنیوں کو معاملات نمٹانے کیلئے 5 اپریل تک مہلت دیتے ہوئے تمام معاملات کو قانون کے مطابق حل کرنے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...