لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے استغاثہ میں نامزد آئی جی پنجاب، سابق ڈی سی او لاہور سمیت سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نامزد چھبیس اعلی پولیس افسروں کو کام سے روکنے اور ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لئے دائر درخواست پر استغاثہ کی کاپی عدالت میں طلب کر لی۔ خرم نواز گنڈا پور کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ دہشت گردی کی عدالت نے نامزد پولیس افسروں کو طلب کر رکھا ہے مگر اس کے باوجود نامزد ملزم عہدوں پر براجمان ہیں۔