شاہکوٹ: اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ، نجی ہسپتال سیل، ڈاکٹروں کا احتجاج‘ ہڑتال

Mar 08, 2017

شاہ کوٹ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ کا مقامی نجی ہسپتال پر اچانک چھاپہ ہسپتال سیل کر دیا انتہائی سیریس مریضوں کو زبردستی ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا لواحقین اور ڈاکٹرز کا شدید احتجاج ڈاکٹرز نے احتجاجا ہڑتال کر دی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال سیل کرنے اور کوالیفائیڈ ڈاکٹر اور نرسنگ سٹاف کے ساتھ مبینہ ناروا رویہ کے خلاف ڈاکٹرز ایسوسی ایشن شاہ کوٹ کی اپیل پر شہر بھر کے تمام ڈاکٹرز نے بطور احتجاج ہڑتال کر دی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کیپٹن ڈاکٹر مشتاق احمد چوہدری اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اعجاز اللہ نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلہ تک ناصرف کلینک بند رکھیں گے بلکہ آج صبح دس بجے راشد ہسپتال کے سامنے پرامن احتجاج بھی کریں گے ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ ڈاکٹر عمر فاروق اور ایم ایس ٹی ایچ کیو شاہ کوٹ ڈاکٹر محمد اشرف موقع پر پہنچ گئے انہوں نے ڈاکٹرز سے ہڑتال ختم کرنے کے لئے مذاکرات کرنے کی کوشش کی مگر ان کے ڈاکٹرز سے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے اجازت کے بغیر کوئی ہسپتال سیل کرنے کا مجاز نہیں ڈاکٹر عمر فاروق نے مزید کہا کہ وہ اسکا صحیح جواب کل اے سی سے ملاقات کے بعد بتائیں گے تاہم ڈاکٹر محمد اعجاز اللہ نے پریس کانفرنس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر سید مشہد کاظمی کے تبادلہ تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کے ساتھ آج صبح پرامن احتجاج بھی کریں گے اسسٹنٹ کمشنر سید مشہد کاظمی نے اپنے مؤقف میں کہا کہ انہوں نے ہسپتال میں ایکسپائرادویات نان کوالیفائیڈ عملے اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر ہسپتال کو سیل کیا ۔

مزیدخبریں