اینٹی انکروچمنٹ اہلکاروں کی کارروائی علاقہ مکینوں کی مزاحمت، آپریشن نہ ہو سکا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ کراچی میں اینٹی انکروچمنٹ اہلکاروں نے کارروائی کی کوشش کی مگر علاقہ مکینوں کی جانب سے مزاحمت پر آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی روک دیا گیا۔ اینٹی انکروچمنٹ عملے اور علاقہ مکینوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ انکروچمنٹ کے عملے نے علاقہ مکینوں پر ڈنڈے بھی برسائے۔ اینٹی انکروچمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ دو روز سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر کارروائی کیلئے جا رہے ہیں لیکن ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے ہی گذشتہ روز بھی کارروائی سے روک دیا۔ اہلکاروں کو واپس بھیج دیا گیا جس جگہ کارروائی کرنی ہے وہاں عدالت نے سٹے آرڈر دیدیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن