کراچی (این این آئی) گورنر سندھ محمد زبیر نے منگل کو حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے صدر پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی قیام گاہ راجہ ہائوس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سندھ میں امن و امان کی صوتحال ، سیاسی حالات اور دوسرے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پیر پگارا نے کہا کہ اس وقت ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے فیڈریشن کی بقا اور استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل نے ہمیشہ مضبوط فیڈریشن کی بات کی اور ملک میں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج نے رد الفساد کے نام سے جو آپریشن شروع کیا ہے اس کی ہم بھر پور تائید و حمایت کرتے ہیں۔ گورنر سندھ نے پیر پگارا سے کہا کہ وہ صوبے میں ہم آہنگی اور بہتر سیاسی ماحول کے خواہشمند ہیں اسی لئے تمام سیاسی جماعتوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں اور رابطے کررہے ہیں۔
ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، آپریشن ردالفساد کی حمایت کرتے ہیں، پیرپگارا، گورنر سندھ کی ملاقات
Mar 08, 2017