تھر منصوبے کیلئے فنڈز دئیے جائیں وزیراعظم کو خورشید شاہ کا خط

کراچی (نوائے وقت نیوز) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف سے تھر میں بجلی منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا جس میں تھر میں بجلی منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔ خط میں کہا گیا اہم منصوبے کیلئے پیسے جاری نہ کرنا مجرمانہ غفلت سے کم نہیں۔ یہ پہلا منصوبہ ہے جس میں انڈرکول گیس استعمال ہو گا۔ منصوبے سے انتہائی سستی بجلی، گیس اور ڈیزل فراہم ہو سکتا ہے۔ 9 ارب کا منصوبہ 2010ء میں شروع ہوا تھا اب تک صرف 3 ارب روپے ملے ہیں۔ وزیراعظم تھر کیلئے بجلی منصوبے کی تکمیل کیلئے فنڈز کا اجراء یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...