لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن اور قطر چیریٹی کے تعاون سے اٹک میں الخدمت میڈیکل سنٹرل کا افتتاح کر دیا گیا اس حوالے سے تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص اور قطری سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری عمرل حسین الحلیل نے میڈیکل سنٹر کا افتتاح کیا جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر راؤ محمد ظفر، قطر چیریٹی کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبدالرحمان مقامی ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ پاکستان کے دور افتادہ علاقے صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اسی ضرورت کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن دور دراز پسماندہ علاقوں میں صحت عامہ کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔