ایران سے درآمد کی گئی بجلی کے ٹیرف میں 4روپے53 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے، نیپرا نے درآمدی بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق ایران سے بجلی کی درآمد کے لیے معاہدے کی شق 4 میں تبدیلی کی گئی ہے، نیپرا نے درآمدی بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی، درآمدی بجلی کی قیمتوں میں کمی گزشتہ پورے سال کے لیے ہو گی، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف صارفین کو ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملے گا۔ درآمدی بجلی کے ٹیرف کے لیے فرنس آئل کی کم سے کم قیمت51 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 100 ڈالر مقرر کی گئی، گزشتہ سال فرنس آئل کی قیمتیں اوسط 51 ڈالر کی سطح پر رہیں، فرنس آئل 51ڈالر فی بیرل پر بجلی کی قیمتس6 سینٹ فی یونٹ مقرر کی گئی۔