بھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی پیکیج کو حتمی شکل دیدی گئی

مظفرآباد (صباح نیوز) بھارتی قابض افواج کی جانب سے سیز فائر لائن پر سول آبادی کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافے کے بعد متاثرین کے لئے امدادی پیکج کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،کابینہ کی سب کمیٹی نے دس نکاتی سفارشات منظوری کے لئے کابینہ کو ارسال کر دی ہیں، کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز وزیر مواصلات و ورکس چوہدری محمد عزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جملہ متعلقین نے شرکت کی۔ سفارشات منظوری کے لئے حکومت کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کابینہ کا اجلاس آئندہ ہفتے منعقد ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...