قندیل بلوچ قتل کیس‘ فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 21 مارچ تک ملتوی

ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں فردجرم عائدکرنے کیلئے سماعت 21 مارچ تک ملتوی کرنے اور اشتہاری بھا ئی کا مقدمہ علیحدہ کرنے کاحکم دیا ہے۔ سماعت پرملزموں وسیم، حق نوازمفتی عبدالقوی، محمداسلم شاہین اور عبدالباسط پیش ہوئے۔
اس موقع پرفاضل عدالت نے سعودی عرب میں مقیم اشتہاری بھائی محمدعارف کا مقدمہ علیحدہ کرنے کاحکم دیاہے اس طرح آئندہ سماعت پر دیگر تمام ملزموں پرفردجرم عائدکرنے کے لئے سماعت ملتوی کردی گئی ہے اس موقع پر مقدمہ میں ملزم مفتی عبدالقوی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خودکوعدالت اورقانون کے رحم وکرم پرچھوڑدیاہے اورعدالت سے استدعا کرتے ہیں وہ ملزموںکوسزاضروردیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...