امریکی پورن سٹارنے صدر ٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

واشنگٹن (اے ایف پی ،اے این این)امریکی پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز نے ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے کہ ٹرمپ نے جنسی تعلق کے بارے میں ان سے خاموش رہنے کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے تھے۔ٹرمپ نے ڈینیئلز کے ساتھ کسی بھی تعلق سے انکار کیا ہے۔ڈینیئلز، جن کا اصل نام سٹیفنی کلفرڈ ہے۔ انہوں نے لاس اینجلس میں یہ مقدمہ دائر کیااور کہا چونکہ ان دونوں کے درمیان طے پانے والا معاہدہ کارگر نہیں ہے اس لیے وہ ٹرمپ کے ساتھ تعلق کو ظاہر کر سکتی ہیں۔اس مقدمے کا اعلان کلفرڈ کے وکیل مائیکل اوینٹی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔اس میں کہا گیا ٹرمپ اور کلفرڈ کے درمیان 28 اکتوبر، 2016 کو معاہدہ ہوا تھا جب امریکہ صدارتی انتخابات میں چند ہی روز باقی تھے۔وائٹ ہائوس نے اس پر فی الحال تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...