دہلی (اے ایف پی) ائر انڈیا نے تصدیق کی ہے بھارت اور اسرائیل کے درمیان پروازیں اس ماہ کے آخر تک شروع کر دی جائیں گی اور توقع ہے سعودی فضائی حدود استعمال کی جائے گی ائر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ اس حوالے سے اجازت مل گئی ہے اور سول ایوی ایشن روٹ کا ٹائم ٹیبل دے گی، ہمیں یقین ہے اسرائیل جانے کیلئے سعودی فضائی حدود استعمال ہو گی، سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرنے سے بھارت سے اسرائیل جانے کیلئے کم وقت لگے گا، بھارت سے اسرائیل ہفتے میں 3 پروازیں جائیں گی اور 22 مارچ کو پہلی پرواز جائے گی۔
توقع ہے اسرائیل جانے کیلئے سعودی فضائی حدود استعال کی جائے گی: ائر انڈیا
Mar 08, 2018