اسلام آباد (نمائندنوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے زینب زےادتی وقتل کیس میں سنیئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی معافی کی استدعا کو مسترد کر تے ہوئے قرار دےا کہ معا فی کا وقت نکل گیا ہے ، اب حقائق سامنے آنے چاہیںعدالت نے ڈاکٹر شا ہد مسعود کو حکم دیا ہے کہ وہ انکوائری رپورٹ پر 10مارچ تک جواب دا خل کرا یں جبکہ عدالت نے نجی ٹی وی کو بھی نو ٹس جا ری کر تے ہوئے طلب کر لیا ہے ،دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میا ں ثاقب نثار نے کہا کہ اب معافی کا وقت نکل گیا ہے پہلے غلط بیانی کو تسلیم کریں پھر معافی مانگیں، اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گا، اب انصاف ہو گا۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ڈاکٹر شا ہد مسعود اپنے وکیل شا ہ خاور کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ،چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے میں اس کیس کا بیک گرا ونڈ بتا دو ں کہ میں نے اپ کی سی ڈی دوبارہ دیکھی ہے جس میں اپ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اس معا ملے کا نو ٹس لیں خدارا کچھ کریں آپ نے کہا تھا کہ اگر میں نے غلط بیا نی کی تو مجھ کو پھا نسی پر لٹکا دیں، جس پر ہم نے سو مو ٹو نو ٹس لے لیا کہ اگر ملزم کوفا رغ کر دیا گیا تو کیس کی کڑیاں نہیں ملیں گی اوراس لیے اس کی سیکیورٹی ضروری تھی‘ آپ نے سپریم کورٹ میں بھی پیش ہو کر اپنے پرو گرام کی تا ئید کی ، کچھ لوگو ں کا یہ خیال تھا کہ آپ کا پرو گرام سچ پر مبنی نہیں ہے اور کچھ کا خیال تھا کہ اپ غلطی تسلیم کر لیں اپ نے کہا کہ میں کیس کا سامنا کرو ں گا ،اپ کے الزامات پر جے آئی ٹی بنا ئی جس کی رپورٹ سامنے آئی ہے ،ڈاکٹر شا ہد مسعود کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ ان کو جے آئی ٹی کی رپورٹ نہیں ملی ہم اس کو دیکھیں گے اور جو منا سب ہوا وہی کریں گے کیو نکہ میرے مو کل قانونی نتائج سے واقف نہیں ہیں تو چیف جسٹس نے کہا کہ اپ کیس کا سامنا کر لیں اور اس کے قانونی اثرات ہو ں گے اور اس کا اپ کو سامنا بھی کر نا پڑے گا۔
شاہد مسعود کیس