سینیٹ اجلاس میں چیئرمین کا خوشگوار موڈ ”فون ضبط کر لیتا ہوں‘ ویسے بھی ضرورت ہو گی“ ”آج تو آخری تقریر ہے‘ بولنے دیں“

اسلام آباد (قاضی بلال) سینیٹ میں گزشتہ روز ایوان میں ممبران کی تعداد انتہائی کم تھی جانے والے سینیٹرز نے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے پر زور دیا اجلاس جب ختم ہوا تو اس وقت ایوان میں صرف تین ممبران بیٹھے تھے۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے ایک موقع پر ایوان میں موبائل کی( صفحہ10بقیہ36) گھنٹی بجی تو انہوں نے کہا کہ فون ضبط کرلیتا ہوں بارہ مارچ کو ویسے ہی ریٹائر ہو رہا ہوں مجھے فون کی ضرورت بھی ہوگی ۔ ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہد ی کو تقریر مختصر کرنے کی ہدایت کی تو رضا ربانی کو مخاطب کرتے ہوئے طاہر مشہدی نے کہا کہ ایسا نہ کریں آج تو میری آخری تقریر ہے مجھے بولنے دیں آج کے بعد کہاں بولیں گے اور کس کو سنائیں گے ۔ایوان میں قہقہہ لگا اور ممبران نے کھڑے ہوکر طاہر مشہدی سے اظہار یکجہتی کیا ۔
خوشگوار موڈ

ای پیپر دی نیشن