جیل حکام نے شاہ رخ جتوئی کو عدالت پیش کرنے سے انکار کردیا

کراچی(اے این این)ملیر کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرون ملک فرار کیس کی سماعت ہوئی تو جیل حکام نے ملزم کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار کردیا جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سزا یافتہ ہے، اسے سکیورٹی کے پیش نظر عدالت نہیں لایاجاسکتا۔ایف آئی اے نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ملزم شاہ رخ جتوئی کو 2013 میں ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔ 27 دسمبر2017 کو جعل سازی سے بیرون ملک فرار ہوا تھا۔ایف آئی اے حکام نے کہا کہ پانچ سال گزرچکے ہیں، ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، مقدمہ زیر التوا ہونے پر5 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کردی۔جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اس کیس میں ضمانت پراور قتل کیس میں پابند سلاسل ہے۔عدالت نے جیل حکام کو ملزم شاہ رخ جتوئی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فراہم کرنا جیل حکام کی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...