میٹرو پنڈی منصوبہ میں کرپشن عمران کا ایک اور جھوٹ ہے: ترجمان پنجاب حکومت

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے عمران خان کی ٹویٹ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو بس راولپنڈی پراجیکٹ پر آڈیٹر جنرل کے 4 سالہ ابتدائی مشاہدات کی رپورٹ پر پنجاب حکومت کے جوابات بھی تسلیم کئے جا چکے ہیں جبکہ عمران خان کی آنکھ اب کھلی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف آڈٹ معاملات کو کرپشن کا رنگ دے کر خیبر پی کے میں اپنی حکومت کی ناقص کارکردگی چھپا رہے ہیں۔ ملک احمد خان نے کہا کہ میٹرو بس راولپنڈی، اسلام آباد منصوبے میں نام نہاد کرپشن عمران خان کا ایک اور جھوٹ ہے۔ وہ اپنے ہر دن کا آغاز بے سر و پا بات سے کرنے کے عادی ہیں۔ پورے پنجاب میں شہباز شریف حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبہ تمام طے شدہ معیارات اور قواعد مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا گیا۔ علاوہ ازیں ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ویمن ڈے کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان کو صوبے کی خواتین سے معافی مانگنی چاہیے کہ وہ اپنے صوبے میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لئے قانون سازی نہیں کر سکے۔ پنجاب حکومت نے خواتین کی فلاح بہبود اور انہیں قومی دھارے میںشامل کرنے کے لیے صرف زبانی نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں۔ کے پی میں خواتین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے موثر اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ سے خواتین پر گھریلو تشدد اور غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...