ذہنی معذور بچے سمیت شادی شدہ خاتون اور 2 لڑکوں سے زیادتی

سیالکوٹ+ ساہیوال+ ننکانہ صاحب + شجاع آباد (نامہ نگاران ) اوباشوں نے شادی شدہ خاتون، 2 لڑکوں اور ذہنی معذور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سیالکوٹ میں ملزمان عاطر اور کاشف نے گلی میں کھیلتے 11 سالہ زین کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ساہیوال میں خاتون (پ) کو ملزم ساجد نے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ننکانہ صاحب کے علاقہ منڈی فیض آباد کے 22 سالہ شاہد ملزم محمد علی تارڑ کے پاس ملازمت کرتا تھا جس کے ساتھ ملزم عبدالباری نے زیادتی کر ڈالی۔اٹھارہ ہزاری میںمدرسے میں پڑھنے والے 12 راشد کو قاری نور محمد اور قاری محمود الحسن نے ہوس کا نشانہ بنایا۔ شجاع آباد میں دو اوباشوں ندیم اور رفیق نے ذہنی معذور 15 سالہ ندیم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...