کندھ کوٹ: خسرے کی وبا بے قابو مزید 5 کمسن بچے جاں بحق

Mar 08, 2018

کندھ کوٹ (نام نگار)کند ھ کوٹ محکمہ صحت خسرہ کی وبا پر قابو نہ پاسکی دو روزمیں مزید پانچ ننھے نونہالوں کی کلیاں مرجھا گئیں دوماہ میں خسرہ کی وباکے باعث 33 بچے لقمہ اجل ہوچکے ہیں دیہاتی علائقوں سندھ بلوچستان پنچاب کی پٹی کے گائوں اورکچے علاقے سخت متاثر ہوئے ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسی نیٹرسلطان احمد کھوسہ نے رابطہ کرنے پر بتایا تین روز میں پانچ سو سے زائد کچے اوردیہاتی علاقوں میں خسرہ سے بچائوکی ویکسین کرچکے ہیں دیہاتی لوگ لاعلمی کے باعث خسرہ کی ویکسین کرانے سے رہ جاتے ہیں خسرہ کی ویکسین کیلئے گھر گھرمہم جاری ہے ضلع شکارپورکے علاقہ گڑھی یاسین کے گائوں نوشہرہ دایہ کے تین مکین بچوں سے وائرس پھیلاجنکاعلاج کیاجاچکاہے دریں اثناغوثپورتنگوانی کے نواحی گائوں تگیوجعفری میں پانچ سالہ عمران،کرمپورکے گائوں کریم خان بجارانی میں خسرہ کے باعث ایک سالہ کی بچی نجمہ بجارانی ،غوثپورکے گائوں فاضل اوگاہی کامکین تین سالہ محمدعمرولدمحمدعلی اوگاہی کندھ کوٹ کی نجی ہسپتال میں ،کچے علاقہ جیئند جاگیرانی میں تین سالہ عبدالغفار، درانی مہر کے علاقہ میں تین سالہ جنت جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں