مختلف شہروں میں گھریلو جھگڑوں پر 2 خواتین سمیت6افراد کی خودکشی

پتوکی/ فیصل آباد/ سیالکوٹ/ قصور/ پیر محل/ کوٹلہ ارب علی خان (نمائندگان) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دو خواتین سمیت 6 افراد نے خودکشی کرلی۔ فیصل آباد کے 18 سالہ ندیم نے زہر نگل لیا۔ سیالکوٹ میں 32 سالہ الیاس نے اپنے سر میں گولی مار لی۔ قصور کی سعدیہ نے شوہر سے جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ پیر محل کے رمضان نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ کوٹلہ ارب علی خان کے نوجوان عاصم نے درخت سے رسی باندھ کر لٹک کر خودکشی کرلی۔ پتوکی کے نواحی علاقہ وسطی چک نمبر 20 کے افتخار کی بیوی نے گھریلو جھگڑے پر چھت کے گارڈر سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ متوفیہ تین بچوں کی ماں تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...