سرینگر (آن لائن) بھارت اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فلیگ میٹنگ کے دوران جنگ بندی معاہدے پر من وعن عمل کرنے پر اتفاق رائے طے پا گیا‘ دونوں ممالک کے درمیان فوجی افسران کے درمیان میٹنگ میں سرحدوں کو خاموش رکھنے اور امن قائم رکھنے کے معاملات زیر بحث لائے گئے اور اس بات کا ارادہ ظاہر کیا گیا‘ جنگ بندی معاہدے پر ہر حال میں عمل کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ایک اور فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ بھارتی وفد کی قیادت بی ایس ایف کے 73اور 80 بٹالین کے کمانڈنگ افسروں انیل کمار ، انیل ورما نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت 80 چناب رینجرز کے لیفٹیننٹ کرنل عصمت علی نے کی۔ اجلاس کے دوران سرحدی حفاظتی فورس کے کمانڈنگ افسروں نے کہا جنگ بندی معاہدے کی بار بار پاکستانی فورسز کی جانب سے خلاف ورزی (صفحہ10بقیہ 4)
ہورہی ہے جس کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول پر امن کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان اجلاس خوشگوار ماحول میں ہوا اور اس بات پر رضا مندی ظاہر کی گئی سیز فائر پر من وعن عمل کرکے سرحدوں پر امن قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
فلیگ میٹنگ
بھارت اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فلیگ میٹنگ کے دوران جنگ بندی معاہدے پر من وعن عمل کرنے پر اتفاق رائے طے پا گیا
Mar 08, 2018