سینیٹ کا 274واں سیشن جاری ہے جو9مارچ 2018تک جاری رہے گا اس سیشن نے الوداعی اجلاس کی شکل اختیار کر لی ہے الوداعی اجلاس میں سینیٹ کے ارکان میاں رضا ربانی کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے، پارلیمنٹ کی غلام گردشوں میں میاں رضا ربانی کو پیپلز پارٹی کی جانب سے دوبارہ امیدوار نامزد نہ کئے جانے کا معاملہ موضوع گفتگو بنا رہا ،چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے واضح کر دیا ہے سیاسی کارکن کبھی ریٹائر نہیں ہوتا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی (آج)جمعرات کوایوان بالا میں اپنا الوداعی خطاب کریں گے،11مارچ کو ریٹائر ہونے والے سینیٹرز جمعہ کو آخری بار سینیٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سینیٹ کا اجلاس (آج)جمعرات کو سہ پہر ساڑھے 3بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا چیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے بتایا ہے کہ رواں سیشن 9 مارچ تک چلے گا‘ 12 مارچ کو صدر مملکت نیا سیشن طلب کریں گے جس میں نو منتخب ارکان کا حلف ہوگا اور چیئرمین‘ ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی ہوگا۔۔ سینیٹ میں گزشتہ روز ایوان میں ارکان کی تعداد مایوس کن تھی جب اجلاس ختم ہوا تو اس وقت ایوان میں صرف تین ارکان موجود تھے ۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے ایک موقع پر ایوان میں موبائل کی گھنٹی بجی تو انہوں (صفحہ10بقیہ 13)
نیازراہ مذاق کہا کہ میں فون ضبط کرلیتا ہوں 12 مارچ2018ء کو ویسے ہی ریٹائر ہو رہا ہوں مجھے فون کی ضرورت بھی ہوگی ۔ سینیٹ میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرائوں کے حقوق کے تحفظ کا بل منظور کر لیا گیا،سینیٹ (ایوان بالا)نے مخنث افراد (تحفظ حقوق) بل کی متفقہ طور پر منظور دیدی۔بل کے تحت خواجہ سرائوں کواپنی جنس کا تعین کرنے کا اختیار حاصل ہوگا،مخنث افرادکو وراستی جائیداد میں اپنی جنس کے مطابق حصہ ملے گا، حکومت سرکاری اداروں بالخصوص اسپتالوں اور جیلوں میں مخنث افراد کیلئے خصوصی اقدامات کریگی،خواجہ سرائوں کو ووٹ دینے اور عوامی عہد ے کا بھی حق حاصل ہوگا۔ وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں خطے کے ممالک کے مقابلے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ ہونے کا تاثر درست نہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبے کی وجہ سے ایچ نائن کے ہفتہ وار بازار کے داخلی اور خارجی راستے متاثر ہوئے ہیں، کمپیوٹرائزڈ پارکنگ کا ٹھیکہ عدالت میں معاملہ حل ہونے کے بعد دے دیا جائے گا۔ سینیٹ نے تجارتی اداسینیٹ میں گزشتہ روز ایوان میں ممبران کی تعداد انتہائی کم تھی جانے والے سینیٹرز نے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے پر زور دیا اجلاس جب ختم ہوا تو اس وقت ایوان میں صرف تین ممبران بیٹھے تھے ۔ سینیٹ میں قوم پرست جماعتوں نے اٹھارویں ترمیم کو لپیٹنے کی صورت میں اسکی مزاحمت کا اعلان کر دیا ہے واضح کیا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کو ہماری لاشوں سے گزر کر ہی رول بیک کیا جا سکتا ہے سینیٹ انتخابات میں پیسے کے استعمال کو روکنا ہو گا سیاسی کارکن کی آخری سانس تک جدوجہد جاری رہتی ہے اور وہ کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا ۔سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ رضا ربانی کے دور میں سینیٹ کے وقار میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ انہیں سینیٹ میں دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا تجربہ ہوا جسے وہ زندگی بھر نہیں بھلا سکتے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ آنے والے چیئرمین سینیٹ بھی میاں رضا ربانی کی طرح سینیٹ کے وقار اور ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ سینیٹر منتخب ہوئے تو ان کے صرف تین ہزار روپے خرچ ہوئے دو ہزار داخلہ فیس تھی جبکہ ایک ہزار روپے انہوں نے اجمل خٹک کی فیس کے لیے چندہ دیا انکے لیے ایک ہزار روپے اعظم ہوتی نے دیے تھے ہم تو بغیر پیسوں کے سینیٹر منتخب ہوتے رہے انہوں نے در اصل سینیٹ میں ’’گھوڑوں‘‘ کی خرید و فروخت کو بے نقاب کیا اور یہ بتایا کہ آج اتنے کم پیسوں سے سینیٹ کا رکن بننے کا تصور نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ ’’ میں حلفاً کہتا ہوں کہ بحیثیت سینیٹر کچھ حاصل نہیں کیا بلکہ نقصان کر کے جا رہا ہوں میری ویلتھ سٹیٹمنٹ کو دیکھا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو لپیٹنے کی کوششیں ہو رہی ہیں ہم اسکی سخت مزاحمت کریں گے ہماری لاشوں پر سے گزر کر ہی کوئی اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کر سکتا ہے ۔ سینیٹر خالدہ پروین نے کہا کہ سینیٹ میں انہیں دیگر ارکان سے سیکھنے کا بہت موقع ملا ہے ۔ سینیٹر صالح شاہ نے کہا کہ جس انداز میں چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا میں نیا نظام متعارف کرایا، وہ قابل تعریف ہے اور اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ سینیٹر تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ سینیٹر کی حیثیت سے انہیں جو تجربہ ہوا ہے وہ ساری زندگی نہیں بھلا سکتے اور یہ خوشگوار یادیں ان کی زندگی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ میاں رضا ربانی نے ایوان بالا کے وقار کو بڑھانے کے لئے بہت کام کیا ہے۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ سیاسی کارکن کبھی ریٹائر نہیں ہوتا۔ سینیٹر سعید الحسن مندوخیل نے کہا کہ انہوں نے ایوان بالا میں جتنا عرصہ بھی گذارا ہے، اپنے صوبے اور ملک کے عوام کے لئے بھرپور آواز اٹھائیسینیٹر سعید مندوخیل نے کہا کہ متعلقہ شعبے میں مہارت رکھنے والے سینیٹر کو ہی متعلقہ قائمہ کمیٹی کا چیئرمین ہونا چاہیے جیسے سینیٹر شاہی سید آئی ٹی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین رہے وہ تو موبائل کے بارے میں بھی نہیں جانتے چیئرمین میاں رضا ربانی کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھی جا سکتی تھی انہوں نے کہا کہ سینیٹر شاہی سید کے موبائل کو دیکھ لیں وہ بہت کچھ جانتے ہیں انکی سربراہی میں آئی ٹی کمیٹی نے اہم بل کی منظوری دی سعید مندوخیل نے کہا کہ میں خود آئی ٹی کی کمیٹی کا چیئرمین رہا ہوں آج تک اس شعبے کا پتہ نہیں چلا قانون نہ جاننے والے کو اگر آپ قانون کی قائمہ کمیٹی کا چیئرمین بنا دیں گے تو وہ کیا پالیسی کے لیے سفارش کرے گا۔سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی رہنمائی میں ہم نے ایوان کی کارروائی میں بھرپور انداز میں حصہ لیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ کے عملہ کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ کا اعلان کیا ہے۔
پارلیمنٹ کی ڈائری