کوئٹہ میں پھر دہشت گردی‘ ہزار گنجی کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا شدید زخمی

Mar 08, 2018

کوئٹہ (آئی این پی+ اے پی پی) کوئٹہ میں پھر دہشت گردی‘ ہزار گنجی کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ بدھ کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ شہید پولیس اہلکار کی شناخت عبدالقادر کے نام سے ہوئی جبکہ دولت خان زخمی ہوا۔ نعش اور زخمی پولیس اہلکار کو بولان میڈیکل کمپلیکس (صفحہ10بقیہ 22)
ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس اور ایف سی کی نفری بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کئے اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
کوئٹہ/ فائرنگ

مزیدخبریں