لاہور (نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہماری کرکٹ قابل برداشت نہیں ، کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، جو کارکردگی نہیں دیگا، اسے دوبارہ کنٹریکٹ نہیں ملے گا۔ شائقین ہر ٹیم کو لڑتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، ہمارے کھلاڑی پہلے میچ سے ایک ہی غلطی کررہے ہیں، ہم اچھے آغاز کے باوجود اچھا اختتام نہیں کرپارہے ہیں ،فرنچائزز کی خواہش ہوتی ہے کہ کھلاڑی پرفارم کریں، فرنچائز کرکٹ میں پرفیشنل کرکٹرزکو شامل کیا جاتا ہے۔ کسی ایک بیٹسمین کو لمبی اننگز کھیلنے کی ذمہ داری لینا ہوگی ، بیٹسمین کو سکور بورڈ دیکھ کر ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، اگلے پانچ میچوں میں کھلاڑیوں کو صرف جیتنے کا کہوں گا۔
کارکردگی نہ دکھانے والوں کو نیا کنٹریکٹ نہیں دیں گے‘ لاہور قلندرز کا اعلان
Mar 08, 2018