عورتوں کے خلاف استحصالی رویہ کا رجحان بڑھ چکا: خواتین رہنما

لاہور(لیڈی رپورٹر) خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے مرکزی تقریب آج محکمہ ترقی خواتین کے زیراہتمام ایوان قبال میں منعقد ہوگی، وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین ، خواتین وزراء عائشہ غوث پاشا اور ذکیہ شاہنواز ، ایم پی ایز، سیکرٹریز، ملکی و غیر ملکی مندوبین ، میڈیا، طالبات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین شرکت کریں گی۔ دوسری طرف گزشتہ روز بھی سارادن خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے مختلف تنظیموں کے زیراہتمام بھی تقاریب منعقد ہوتی رہیں۔مقررین نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے خواتین کیلئے محکمے کے قیام، ویمن کمیشن، خاتون محتسب آفس اور قانون سازی کے باوجود خواتین کی حالت زار میں کوئی بہتر نہیں آئی۔ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، ثمینہ سعید زرافشاںفرحین نے کہاکہ خواتین کے عالمی دن منانا کافی انہیں معاشرتی جبر اور مظالم سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات بھی ضروری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن