رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کی مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی، حمزہ شہباز نے افضل کھوکھر کے بھتیجے ملک عمران شفیع کھوکھر کی ناگہانی وفات پر ان سے اظہار افسوس کیامرحوم کے ایصال ثواب مغفرت کی دعا کی،میاں حمزہ شہبازشریف نے ملک محمد افضل کھوکھر کو نئی حلقہ بندی کے مطابق عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کی ہدائت کی اور مسلم لیگ ن کو ضلع لاہور میں منظم کرنے کی ذمہ داری سونپی۔