اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے میمو گیٹ کیس میں 5 روز میں حسین حقانی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ حسین حقانی کو واپس لانے کیلئے کیا اقدامات ہوئے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز اٹارنی جنرل کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا تاہم مقدمے کے اندراج کیلئے 5 روز کا وقت دیا جائے۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے 5 روز میں حسین حقانی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ مقدمے میں تاخیر کی وجہ کیا ہے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مقدمے کا اندراج بہت جلد ہوجائے گا۔