والدہ کے گلے میں کینسر دوبارہ ہو گیا ہے،نوازشریف اپنی اہلیہ سے بھی نہیں مل سکے:مریم نواز

Mar 08, 2018 | 12:07

ویب ڈیسک

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز کے گلے میں کینسر دوبارہ ہو گیا ہے۔ میاں نوازشریف اپنی اہلیہ سے بھی نہیں مل سکے۔ ہم نے ایک ہفتے کے لئے حاضری سے استثنیٰ مانگا تھا، جو نہیں ملا، احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے کیموتھراپی کے چھ سیشنز ختم ہو رہے تھے اور ڈاکٹرز سے آئندہ علاج کے لئے مشورہ کرنا تھا۔ ابھی دوبارہ بیگم کلثوم نواز کے گلے میں کینسر دوبارہ ہو گیا ہے۔ ہم نے ایک ہفتہ کے لئے لندن جانا چاہتے تھے اور اس کے لئے عدالت سے استثنیٰ مانگا تھا مگر ہمیں وہ استثنیٰ نہیں دیا گیا۔

مزیدخبریں